پی ٹی آئی رہنما فردوس شمیم نقوی نے مردم شماری کو ضروری قرار دیدیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فردوس شمیم نقوی نےکہا کہ ہمارے مخالفین کراچی کے مسئلے پر اپنی دکان چمکا رہے ہیں، کراچی کا معاملہ یہی ہےکہ یہاں پورے ملک سےلوگ آتےہیں۔
تفصیلات کے مطابق انہوں نے کہا کہ 2018 کے الیکشن2017 کی مردم شماری پر ہوئے ہیں، سندھ حکومت مردم شماری کی بجائے مزید مسئلے پیدا کررہی ہے، مردم شماری میں مسئلہ ہے توکیا یہ اسمبلی درست ہے، نئی مردم شماری کرانا اب ضروری ہوگیا ہے۔انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے اقتدار میں آتے ہی معاشی بحران کا سامنا رہا۔ملک میں معاشی حالات بہتر ہوئے توکووڈ آگیا۔انہوں نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی کے استعفوں کا ہمیں انتظار ہے، یہ استعفے دیں گے تو انہیں پلاسٹک کے ہار سے نوازیں گے۔