(24نیوز)نیب نے چودھری شوگر مل کیس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی اسما نواز کو بھی شامل تفتیش کرلیا۔
نیب ذرائع کے مطابق اسما نواز کو اس وقت بھی فائدہ ملتا رہا جب چودھری شوگر مل نقصان میں تھی۔ اسما نواز کو 2001 چودھری شوگر مل سے 11 لاکھ 28 ہزار روپے کا پرافٹ ملا جبکہ چودھری شوگر مل رواں سال 13 کروڑ 11 لاکھ سے زائد روپے کے نقصان میں جا رہی تھی۔نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ اسما نواز کی جانب سے جمع کروائی گئی ٹیکس ریٹرن بھی مشکوک ہیں۔ اسما نواز کے اثاثوں میں اضافہ ہوتا گیا جبکہ ان کا ذرائع آمدن کچھ نہیں تھا۔ اسما نواز کے اثاثے 1992 میں 14 لاکھ 70 ہزارروپے تھے جبکہ 1993میں اسما نواز کے اثاثوں کی مالیت 3 کروڑ 15 لاکھ 50 ہزارروپے تک پہنچ چکی تھی۔