(24نیوز )آسٹریا میں 17 جنوری 2021 تک سخت لاک ڈائون ہوگا ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 50 ہلاکتیں، کل اموات 5931 رجسٹر ڈ ہو ئیں۔ ایک ہی دن میں 1592 نئے کیس رپورٹ ہو گئے۔
تفصیلات کے مطا بق آسٹریا میں کورونا متاثرین کی تعداد 3 لاکھ 53 ہزار سے تجاوز جبکہ ایکٹیو کیسزکی تعداد 20 ہزار 785 ہو گئی۔ 421 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ کرونا کے 37 لاکھ 78 ہزار 483 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں ۔
آسٹریا میں 17 جنوری تک سخت لاک ڈائون کا اعلان
Dec 28, 2020 | 17:47:PM