راولپنڈی کی عدالت نے قتل کیس کافیصلہ سنادیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)ٹیکسلا میں قتل ہونے والے بلال احمد کیس کا فیصلہ سنا دیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کی مقامی عدالت میں قتل کیس کی سماعت ہوئی،عدالت نے جرم ثابت ہونے پر کریم خان اور سلیم خان کو موت کی سزا کا حکم سنا دیا،عدالت نے مجرمان کو2،2 روپے جرمانے کی سزا بھی سنا دی،فیصلہ ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا کی جانب سے سنایا گیا۔واضح رہے کہ مقتول بلال احمد کوسال 2018 میں رشتہ کے تنازعے پر قتل کیاگیاتھا۔