وزیر اعلیٰ کا 7سالہ بچی کے قتل کا نوٹس،گرفتار ملزموں کے خلاف سخت کا رروا ئی کا حکم

Dec 28, 2020 | 18:21:PM

(24نیوز )گزشتہ روز سے لاپتہ سات سالہ بچی کی لاش پانی کے جوہڑ سے مل گئی ، پولیس نے دو مبینہ ملزموں کو گرفتار کرلیا جن کی تصاویر بھی وزیراعلیٰ پنجاب کے میڈیا سیل نے جاری کردیں۔
تفصیلات کے مطا بق بچی کی لاش موہلنوال کے علاقے سے تالاب سے ملی تھی اور دونوں ملزم قانون کی گرفت میں آچکے ہیں۔ پولیس کے مطابق "ع" گزشتہ روز سے لاپتہ تھی جس کا مقدمہ تھانہ سندر میں درج تھا۔اس سے پہلے وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے سندرمیں اغوا  کے بعد بچی کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی اولاہور سے رپورٹ طلب کی تھی۔ انہوں نے گرفتار ملزموں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا حکم دیا اور کہاکہ ملزمان قرارواقعی سزا سے نہیں بچ پائیں گے، بچی کے لواحقین کو ہر صورت انصاف فراہم کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے بچی کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت بھی کیا اور متاثرہ خاندان کو ہر قیمت پر انصاف فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔ 

مزیدخبریں