(24نیوز)وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری سے جمعیت علمائے اسلام (نظریاتی گروپ)کے مرکزی نائب صدر مولانا عبد القادر لونی کی قیادت میں علما کرام کے 10 رکنی وفد نے ملاقات کی۔
وفد نے ریاست مدینہ کے عزم پر وزیراعظم کی مکمل حمایت اور تعاون کی یقین دہانی کرائی،وفد نے مذہبی طبقات کےساتھ مسلسل حکومتی رابطوں اور تعاون پر اظہار اطمینان کیا اور وزیراعظم کی تعلیمی نصاب میں قرآن کریم اور سیرت النبی کی شمولیت کی خواہش کا خیر مقدم کیا۔
اس موقع پر پیر نورالحق قادری نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ملک بھر میں دینی مدارس اور علمائے کرام کے مسائل کا حل حکومت وقت کی اولین ترجیح ہے، نظامِ تعلیم ، یکساں نصاب سے متعلق دینی مدارس کے ذمہ داران سے مشاورت کا عمل جاری رہے گا، وفاقی وزیر کامزید کہناتھا کہ پاکستان کی نظریاتی اساس کا ہر صورت دفاع کیا جائے گا۔
پیر نورالحق قادری سے علما وفد کی ملاقات،ریاست مدینہ کے عزم پر تعاون کی یقینی دہانی
Dec 28, 2020 | 18:33:PM