جنرل ہسپتال کی ایم آر آئی مشین 8 ماہ سے خراب ،مریض پریشا ن
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز )لاہور شہر کے بڑے ہسپتال محکمانہ توجہ کے منتظر، جنرل ہسپتال کی ایم آر آئی مشین خراب ہوئے 8 ماہ بیت گئے۔ روزانہ 30 سے 50 افراد کا ایم آر آئی ٹیسٹ کیا جاتا تھا۔ مشین خراب ہونے سے مریض ٹھوکریں کھانے پر مجبور۔
تفصیلات کے مطا بق ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے مشین خراب ہونے پر محکمے کو مطلع کیا گیا۔ محکمہ اب تک نئی مشین نصب کرنے سے قاصر۔ غربت کے مارے مریض مفت علاج حاصل کرنے سرکاری ہسپتالوں کا رخ کرتے ہیں،شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگے اور اہم ترین ٹیسٹ کی سہولت بند ہونے پر انتظامیہ کو ایکشن لینا چاہیے۔