بھارتی کسانوں کے دھرنے میں شریک ایک اور کا شتکار کی خو دکشی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز )بھارت میں کسانوں کے مظاہرے شدت اختیار کر گئے، دھرنے کے دوران ایک اور کسان نے خودکشی کرلی۔مودی کے وزراءکو کسان لیڈروں کے ساتھ مباحثے کا چیلنج بھی مل گیا۔
تفصیلات کے مطا بق متنازع زرعی قوانین کے خلاف بھارت میں کسانوں کے مظاہرے جاری ہیں، دلی اور اس کے ارد گرد کاشتکار ایک ماہ سے زائد عرصے سے دھرنا دئیے بیٹھے ہیں، احتجاج کے دوران ایک اور کسان نے خودکشی کرلی ہے۔ دلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے کہا کہ متنازع زرعی قوانین سے کسانوں کو نہیں ، مودی کے کاروباری یاروں کو فائدہ ہو گا۔ کانگریس لیڈر پریانکا گاندھی نے کہا کہ مودی سرکار جو الفاظ کسانوں کے بارے میں کہہ رہی ہے وہ گناہ ہیں، متنازع قوانین کو واپس لیا جانا چاہیے۔ سماجی لیڈر انا ہزارے نے بھی مودی سرکار کے خلاف اور کسانوں کے حق میں احتجاج کا اعلان کیا ہے، مظاہروں کا دائرہ کئی شہروں تک پھیل چکا ہے۔شدید سردی کے باوجود کاشتکار پرجوش اور اپنی مدد آپ کے تحت تحریک چلا رہے ہیں۔