اقتدار سے دوری نے مولانا کی معیشت خراب کردی،شہباز گل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کی معیشت اقتدار سے دوری کی وجہ سے خراب ہو چکی ہے،انہیں لگ رہا ہے کہ ملکی معیشت بھی انہی کی طرح خراب ہے۔
تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے مولانا فضل الرحمان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ملکی معیشت درست سمت میں جا رہی ہے۔پوری دنیا کی معیشتیں کورونا کی تباہ کاریوں کا شکار ہوئی۔پاکستان میں مشکل حالات کے باوجود معیشت نے ٹیک آف کیا۔
ڈاکٹر شہباز گِل نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی حقیقت انکی پارٹی کے لوگ بیان کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک کی جڑیں پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے کھوکھلی کی گئیں،پی ڈی ایم کے ذریعے اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کی گئی۔