تبدیلی اور ریاست مدینہ کی دعویدا ر حکومت کے وزیر ایکسائز کی شا ہانہ شادی،دعوت ولیمہ 

Dec 28, 2020 | 19:36:PM
تبدیلی اور ریاست مدینہ کی دعویدا ر حکومت کے وزیر ایکسائز کی شا ہانہ شادی،دعوت ولیمہ 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)تبدیلی اور ریاست مدینہ کی دعویدا ر حکومت کے وزیر ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول پنجاب حافظ ممتاز احمد کی شادی ، ولیمہ بھی ہو گیاتا ہم وزیر ہوتے ہوئے بھی سادگی کا کوئی خیال نہ کیا۔ اپنی شادی شاہانہ انداز میں کی۔

تفصیلات کے مطا بق صوبائی وزیر اپنی دلہن لینے پہنچے تو ان کی شان و شوکت ہی نرالی تھی۔ چمچماتی سرکاری گاڑیاں، ہیوی ڈیوٹی سرکاری پروٹوکول کے ساتھ گھڑ سوار بھی سلامی کے لیے موجود تھے۔ دولہا بھی سرکاری پروٹوکول میں پہنچا۔صوبائی وزیر نے اپنی دلہن کے ہمراہ لاہور کے ایک تاریخی مقام پر فوٹو شوٹ بھی کروایا۔مقامی ہوٹل میں ہونے والی دعوت ولیمہ میں اسپیکر پنجاب اسمبلی، وفاقی اور صوبائی وزرا اور ارکان اسمبلی بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔ 

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - پنجاب - ٹاپکس
ٹیگز: