(24 نیوز) محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ سب سے پہلے بلوچ سندھی اور پختوں کے وسائل پر انکا حق تسلیم کیا جائے۔ جب تک ہمارے جاسوسی ادارے سیاست سے پیچھے نہیں ہٹتے ملک نہیں چل سکے گا ۔
پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے رہنما نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں تفریق ختم کرکے امیر غریب کے برابر حقوق پر عمل کرنا ہوگا ۔سندھی کئی باتوں میں بدقسمت ہیں۔ سندھیوں سے گذارش ہے اپنا فرنٹ بناﺅ الگ نہ رہو، سندھ میں آزادی یا خودمختاری پر ملکر متحدہ محاذ بنائیں کسی میں طاقت نہیں کہ آپ کے حق چھین سکے ۔موجودہ یونٹ ہمارے قومی یونٹ نہیں ہمارے خطے میں پہلا مسلم چیف کمشنر برٹش بلوچستان میں 1880 میں بنا کئی علاقے توڑ کر بلوچستان بنا ،سندھ بمبئی کا حصہ تھا انگریز نے بدمعاشی کیا۔
انہوں نے کہا کہ یہ نیشنل یونٹ نہیں ۔ پی ڈی ایم کے نام پر ایک چیز بن رہی ہے جس میں ن لیگ اور مولانا فضل الرحمان سمیت ہم غربا شامل ہیں ، میں ویسے ہی بدنام ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ جب تک ہمارے جاسوسی ادارے سیاست سے پیچھے نہیں ہٹتے ملک نہیں چل سکے گا ۔سب سے پہلے بلوچ سندھی اور پختوں کے وسائل پر پہلا حق تسلیم کیا جائے لیکن ایسا نہیں چلے گا۔
اچکزئی نے مزید کہا کہ فوج کی وجہ سے ملک بچتا ہے، امریکہ بھی ٹرمپ سے نہیں اپنی فوج کی وجہ سے قائم ہے۔ یہ فیصلہ انسان نے کیا جس کے ہاتھ میں اسلحہ ہوگا وہ فیصلوں اور جرگوں میں نہیں بیٹھے گا۔ آپ فیصلوں سے بندوق ہٹاو دیکھو کیا نتیجہ ملتا ہے۔ لوگوں کی زبان کا احترام نہیں ہوگا تو کچھ نہیں چلے گا ۔