(24نیوز )وزیر اعظم عمران خان کی سربراہی میں ترجمانوں اور پارٹی رہنمائوں کا اجلاس ہوا جس میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر غور کیا گیا۔اس کے ساتھ سا تھ اہم ملکی معاملات بھی زیر بحث آئے۔
تفصیلات کے مطا بق اجلاس میں جے یو آئی کے رہنما مفتی کفایت اللہ کے فوج مخالف بیانات پر کارروائی کا فیصلہ کیا گیا۔خیال رہے کہ گزشتہ سال اکتوبر میں پولیس نے جمعیت علمائے اسلام کے رہنما مفتی کفایت اللہ کو گرفتار کیا تھا بعدازاں پشاور ہائیکورٹ ایبٹ آباد سرکٹ کے حکم پر ان کی رہائی عمل میں آئی تھی۔
مفتی کفایت اللہ کے فوج مخالف بیانات پر کارروائی کا فیصلہ
Dec 28, 2020 | 20:46:PM