پودوں کی افزائش کی نگرانی کیلئے موبائل ایپ تیار 

Dec 28, 2020 | 20:48:PM

(24 نیوز)ایل ڈی اے نے پودوں کی افزائش کی نگرانی کے لئے موبائل ایپلی کیشن تیار کر لی،پودوں کی موجودگی اور نشونما کی صورتحال پر نظر رکھی جاسکے گی۔

تفصیلات کے مطابق وائس چیئرمین ایل ڈی اے ایس ایم عمران نے سماجی تنظیم فلاح کے ارکان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا بتایا کہ کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے سلسلے میں ایل ڈی اے کی رہائشی سکیموں میں شجر کاری کی پیش کش کی گئی ہے، اس سلسلہ میں نوجوانوں کے قومی خدمت کے جذبے کو سراہتے ہیں۔
 وائس چیئرمین نے بتایا کہ پودوں کی افزائش کی نگرانی کے لئے ”گوگرین “کے نام سے موبائل ایپلی کیشن تیار کی گئی ہے۔ اپلی کیشن کے ذریعے ایل ڈی اے کنٹرولڈ ایریا میں لگائے گئے پودوں کی جیو ٹیگنگ کی جائے گی۔ مختلف مقامات پر لگائے جانے والے پودوں کی موجودگی اور نشونما کی صورتحال پر نظر رکھی جائے گی۔ ایپلی کیشن کے ذریعے ابھی تک لاہور میں ایک لاکھ 84ہزار 565درختو ں کی جیو ٹیگنگ کی جاچکی ہے۔

مزیدخبریں