(24نیوز)ہزاروں ٹیکس گزاروں نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کیلئے مزید توسیع مانگ لی ۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ سال گوشوارے جمع کرانے والے 8لاکھ سے زائد افراد تاحال گوشوارے جمع نہ کرواپائے ،ایف بی آر نے نان فائلرز کو آن لائن نوٹسز بھی جاری کردیئے، چیف کمشنرز نے توسیع مانگنے والوں کو مزید وقت دے دیا۔
دوسری جانب سٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہاہے کہ ٹیکسوں کی وصولی کیلئے بینکوں کی متعلقہ برانچیں 31 دسمبر کو رات تک کام کریں گی،سرکاری وصولیوں کیلئے سٹیٹ بنک اور نیشنل بینک کی مجاز برانچیں 31 دسمبر کو رات 9 بجے تک کام کریں گی۔
سٹیٹ بینک نے کہاکہ این آئی ایف ٹی نے 31 دسمبر کو ہی شام 6 بجے کلیئرنگ کے خصوصی انتظامات کئے ہیں،تمام بینک بھی متعلقہ برانچیں خصوصی کلیئرنگ ہونے تک کھلی رکھیں۔
ٹیکس گزاروں نے گوشوارے جمع کرانے کیلئے مزید توسیع مانگ لی
Dec 28, 2020 | 20:55:PM