(24نیوز )انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ایوارڈ میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کو ون ڈے کا بہترین کرکٹر قرار دیا گیا تھا۔آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ ٹیسٹ پلیئر آف ڈیکیڈ جبکہ بھارت کے ویرات کوہلی میل کرکٹر آف ڈیکیڈ قرار دیے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطا بق بھارت کے دھونی کو اسپرٹ آف کرکٹ ایوارڈ آف ڈیکیڈ کا ایوارڈ مل گیا، دھونی کو2011 ناٹنگھم ٹیسٹ میں آئین بیل کو واپس بلانے پرایوارڈ دیا گیا۔آسٹریلیا کی ایلیس ہیری نےویمن کرکٹ کے تینوں ایوارڈ آف ڈیکیڈ حاصل کر لئے۔ایلیس پیری ویمن ون ڈے اور ویمن ٹی ٹوینٹی پلیئر ایوارڈ کے ساتھ فی میل کرکٹر آف ڈیکیڈ بھی قرار دیا گیا ہے۔
دھونی کو سپرٹ آف کرکٹ ایوارڈ آف ڈیکیڈ کا ایوارڈ مل گیا
Dec 28, 2020 | 20:55:PM