پاک سعودیہ تعلقات میں اہم پیشرفت،سعودی وزیر خارجہ جنوری میں پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے

Dec 28, 2020 | 22:38:PM

(24 نیوز)پاکستان اور سعودی عرب کے دوطرفہ تعلقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے،سعودی وزیر خارجہ جنوری میں پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق سعودی وزیر خارجہ کے ہمراہ سعودی کمپنیوں کے سربراہوں اور تاجروں کا وفد بھی ہوگا، وفد میں کنگ سلمان کے بیٹے سعودی وزیرتوانائی عبدالعزیز بن سلمان بھی شامل ہیں۔ 
ذرائع کاکہنا ہے کہ پاکستان میں سعودی آئل ریفائنری لگانے پر بات چیت کی جائے گی، سعودی عرب پہلے ہی پاکستان میں آئل ریفائنری لگانے کا وعدہ کرچکا ہے،سعودی وزیرخارجہ صدر،وزیراعظم اور وزیرخارجہ سے ملاقاتیں کریں گے، ذرائع کاکہنا ہے کہ ملاقاتوں میں مشرق وسطیٰ سمیت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، سعودی وزیرخارجہ کے دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان تعلقات بڑھانے پر بھی غور ہوگا۔

مزیدخبریں