سینٹ کی خالی نشست پر الیکشن ملتوی کرنےکی استدعا مسترد

Dec 28, 2020 | 22:41:PM

(24 نیوز)الیکشن کمیشن نے سینیٹر کلثوم پروین کی خالی نشست پر الیکشن ملتوی کرنے کی استدعا مسترد کردی۔

تفصیلات کے مطابق سپیکربلوچستان اسمبلی عبدالقدوس بزنجو نے الیکشن موخر کرنے کی درخواست کی تھی اور درخواست کی توثیق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے بھی کی تھی۔
درخواست میں کہا گیا تھا کہ کورونا کی لہر کے باعث انتخاب ممکن نہیں، کلثوم پروین کی خالی نشست 11 مارچ کو ویسے ہی ختم ہو رہی تھی اور فروری 2021 میں سینٹ الیکشن شیڈول ہیں، خالی نشست پر ایک ہی بار انہی دنوں میں الیکشن کرالیا جائے اور الیکشن کمیشن جاری کردہ شیڈول پر نظر ثانی کرے۔ترجمان کے مطابق الیکشن کمیشن نے خالی نشست پر الیکشن پہلے سے دیئے گئے شیڈول کے مطابق ہی کرانے کا اعادہ کیا ہے۔

مزیدخبریں