شدید دھند ،موٹروے ایم تھری لاہور سے رجانہ تک بند کر دی گئی 

Dec 28, 2020 | 23:42:PM

(24نیوز)موٹروے ایم تھری لاہور سے رجانہ تک دھند کی وجہ سے بند کر دی گئی ہے .

ترجمان موٹروے پولیس کاکہناہے کہ ایم تھری پر حد نگاہ 20 سے 300 میٹر تک ہے،روڈ یوزرز آگے اور پیچھے دھند والی لائٹس کا استعمال کریں ، ترجمان سید عمران احمد نے کہاکہ روڈ یوزرز غیر ضروری سفر سے گریز کریں ،تیز رفتاری سے پرہیز کر یں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں ۔
ترجمان موٹروے پولیس لاہور نے کہاکہ روڈ یوزرز معلومات اور مدد کےلئے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کر یں،موٹروے پولیس کی ہمسفر ایپ سے بھی معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں۔

مزیدخبریں