گوگل پر سرچ ۔۔  بوائے فرینڈ سے ملاقات۔۔ خاتون پر خوفناک انکشاف

Dec 28, 2021 | 00:05:AM

(24 نیوز)امریکا کی ایک ٹک ٹاکر سٹار آن لائن دوست سے ملاقات کرنے سے قبل اس کا نام گوگل پر سرچ کرنے کے سبب اغوا کار کے ہتھے چڑھنے سے بچ گئیں۔
غیر ملکی میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی ٹک ٹاک سٹار شینا کے کارڈویل نے ڈیٹنگ ایپ پر ایک لڑکے کو دوست بنایا اور اس سے ملاقات کا وقت بھی طے کرلیا لیکن اچانک شینا کے دل میں کیا خیال آیا  کہ انہوں نے اس دوست کا نام گوگل پر سرچ کیا اور یہی اقدام ان کی خوش قسمتی کا باعث بن گیا۔شینا نے ساتھی کا نام تو ظاہر نہیں کیا لیکن جب انہوں نے اس کا نام گوگل پر سرچ کیا تو اس کی جو تفصیلات سامنے آئیں وہ ان کا ہوش اڑادینے کے لئے کافی تھیں کیوں کہ موصوف خطرناک اغوا کار تھے اور اغوا کاری کے جرم میں گرفتار بھی ہوچکے تھے۔شینا نے بتایا کہ میں نے فورا ًملاقات منسوخ کردی، اگر وہ گوگل پر سرچ نہیں کرتیں تو انہیں پتا ہی نہ چلتا کہ وہ جس شخص کے ساتھ ملنے جارہی ہیں وہ ایک خطرناک مجرم ہے۔ٹک ٹاکر نے اپنے مداحوں سے درخواست کی کہ وہ جب بھی کسی کو اپنا دوست بنائیں تو ملاقات سے قبل اس کا نام گوگل اور دیگر پلیٹ فارمز پر سرچ کرلیں۔

یہ بھی پڑھیں: فارن فنڈنگ کیس۔۔جس کا ڈر تھا وہی خبرآگئی۔۔تحریک انصاف مشکل میں

مزیدخبریں