(مانیٹرنگ ڈیسک) ہنگو:گلشن کالونی میں متاثرہ خاندان نے رات کوکمرے میں گیس ہیٹر چلا رکھا تھا ، گیس بھرنے سے 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق تمام افراد دم گھٹنے سے جاں بحق ہوئے جن میں تین بچے بھی شامل ہیں۔پولیس کا کہنا ہےکہ متاثرہ خاندان نے سردی سے بچنے کے لیے رات کوکمرے میں گیس ہیٹر چلا رکھا تھا جس کے باعث کمرے میں گیس بھر گئی۔
ذرائع کے مطابق پولیس نے تمام افراد کی لاشیں ہسپتال منتقل کردیں اور واقعے سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اومی کرون لاہور پہنچ گیا۔پہلا کیس سامنے آ گیا