موسم کے حوالے سےمحکمہ موسمیات نے اہم خبر سنا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں سردی کی شدت میں اضافہ اور بارشوں کی نوید سنا دی۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں گزشتہ رات سے صبح تک وقفے وقفے سے بارش ہوئی جبکہ لاہور دھند کی لپیٹ میں ہے جبکہ مری، وادی زیارت ، لوئر دیر، ناران اور کاغان میں برف باری اور یخ بستہ ہواؤں کے باعث درجہ حرارت مزید گر گیا،مظفر آباد، وادی نیلم، وادی جہلم اور وادی لیپہ سمیت آزاد کشمیر کے مختلف حصوں میں بھی بارش اور وقفے وقفے سے برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اگلے24 گھنٹوں میں کم سے کم درجہ حرارت لیہہ میں منفی 12 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ اسکردو میں منفی 6، ہنزہ اور استور میں منفی 5، مالم جبہ میں منفی 4، چترال اور مری میں منفی 3، کوئٹہ میں منفی 2، اسلام آباد اور لاہور میں 5، پشاور میں 7 اور کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 15 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سانپ کے ڈسنے کے بعد سلمان خان کی حالت کیسی؟ ویڈیو دیکھیں