(مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور ساندہ کے علاقہ میں ڈولفن فورس کے اہلکاروں نےسر عام شہریوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔
تفصیلات کے مطابق واقعے کی سامنے آنے والی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دو ڈولفن اہلکار دو نوجوانوں پر تشدد کررہے ہیں اس دوران مزید دو ڈولفن اہلکار بھی موقع پر پہنچ جاتے ہیں۔
اہلکار تشدد کرتے ہوئے شہریوں کو گالیاں بھی دے رہے ہیں۔تشدد کا یہ واقعہ دو روز پرانا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سلمان خان کی پہلی تنخواہ کتنی ؟ ۔۔ سن کر آپ حیران رہ جائینگے