منی بجٹ کل کابینہ اجلاس میں پیش کیا جائیگا

Dec 28, 2021 | 11:59:AM

(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کابینہ اجلاس میں کل منی بجٹ پیش کیا جائے گا۔

وفاقی وزیراطلاعات فوادچوہدری کا کہناہےکہ کابینہ  کی منظوری کے بعد منی بجٹ بدھ کو ایوان میں منظوری کے لیے پیش کیاجائےگا۔

 وفاقی وزیر نے کہاکہ بجٹ منظوری کے وقت اپوزیشن شور مچانا شروع کردیتی ہے۔اہم قانون سازی کے وقت بھی اپوزیشن والے اپنا چورن بیچنا شروع کردیتےہیں۔انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت زرداری اور نوازشریف کے پیدا کردہ مسائل کی وجہ سے آئی ایم ایف کے پاس گئی۔ اس وقت دنیا مہنگائی کی لپیٹ میں ہے۔

واضح رہے کہ وفاقی کابینہ میں پہلی نیشنل سیکیورٹی پالیسی پیش کی جائے گی۔کابینہ کو ای وی ایم اور آئی ووٹنگ کی پیش رفت پر بریفنگ دی جائے گی۔وفاقی کابینہ 18 نکاتی ایجنڈے پر غور کرے گی۔کابینہ میں ہاوس بلڈنگ فنانس کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تعیناتی کی منظوری دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کے لئے حلقہ بندیوں کا شیڈول جاری

کابینہ اجلاس میں ایس ای سی پی کے چیئرمین اور ممبر کے استعفی اور نئے ممبر کی تعیناتی کی منظوری دی جائے گی۔مانیٹری اینڈ فیسیکل پالیسیز کوآرڈینیشن بورڈ میں نامور اکنامسٹ کی نامزدگی کی منظوری دی جائے گی۔انٹر بورڈ کوآرڈینیشن کمیشن ایکٹ کی اصولی منظوری کابینہ ایجنڈے میں شامل ہے۔ ساجد مجید چوہدری کے کیس میں انکوائری کمیشن بنانے کی کابینہ منظوری دے گی۔

یہ بھی پڑھیں:سلمان خان کی پہلی تنخواہ کتنی ؟ ۔۔ سن کر آپ حیران رہ جائینگے

 پیمرا کے فل ایگزیکٹو ممبر کی تعیناتی کی منظوری دی جائے گی۔ انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مشترکہ انویسٹی گیشن ٹیم بنانے کی منظوری کابینہ ایجنڈے کا حصہ ہے۔گندھارا ہیریٹیجک کلچر سنٹر اور سیٹیزن کلب کے اشتراک سے سی ڈی اے کے پراجیکٹ کے پلان کی منظوری دی جائے گی۔میری ٹائم افئیر کے گوادر میں پلانٹ کےعملدرآمد کی ایک پوسٹ آفیشو منظوری دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:موسم کے حوالے سےمحکمہ موسمیات نے اہم خبر سنا دی

کابینہ اجلاس میں نیشنل میڈیکل اتھارٹی کے ایگزیکٹو ممبر کی تعیناتی کی منظوری دی جائے گی۔ادویات کی تیاری میں تبدیلی کی سفارشات کی منظوری ایجنڈے میں شامل ہے۔

 
 

مزیدخبریں