24سالہ اداکارہ کی لاش فلیٹ سے برآمد

Dec 28, 2021 | 12:16:PM
24سالہ اداکارہ کی لاش فلیٹ سے برآمد
کیپشن: 24سالہ اداکارہ کی لاش فلیٹ سے برآمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک) 24 سال کی اریج عبداللہ کی لاش قاہرہ میں ان کے فلیٹ سے اتوارکوبرآمد ہوئی۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کی نوجوان اداکارہ ’اریج عبداللہ ‘مصرکے دارالحکومت قاہرہ میں اپنے فلیٹ میں مردہ پائی گئیں، لاش سے متعلق اطلاع اریج کی ملازمہ نے پولیس کودی تھی،پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات سے قتل کے کوئی شواہد نہیں ملے۔

اداکارہ کی لاش کے پوسٹمارم کے بعد ان کی موت کوطبعی قراردیا گیا ہے۔ طبی ذرائع کے مطابق اداکارہ کوسوتے میں دل کا دورہ پڑا اوروہ جانبر نہ ہوسکیں،لاش کوسعودی عرب بھیجنے کے لئے سرٹیفیکیٹ جاری کردیا گیا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:    کنسرٹ کے دوران آئمہ بیگ کیساتھ بدتمیزی،ویڈیو وائرل