سالگرہ سے ایک دن پہلے سانپ کا ڈسنا۔اصل وجہ کیا تھی؟اہم خبر سامنے آ گئی

Dec 28, 2021 | 12:24:PM
سالگرہ ، بالی ووڈ سٹار ،سلمان خان ،سانپ کے کاٹن، حوالے اہم خبر ،گارڈز 
کیپشن: کیپشن: بھارتی اداکار سلمان خان(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سالگرہ سے ایک دن قبل بالی ووڈ سٹار سلمان خان کو سانپ کے کاٹنے کے حوالے اہم خبر سامنے آ گئی۔

سانپ کے ڈسنے کے حوالے سےبالی ووڈ سٹار سلمان خان نے بتایا کہ پہلے کبھی ایسا نہیں ہوا،مجھے سمجھ نہیں آتا کہ سانپ فارم ہاؤس میں کیسے آیا،سانپ جب میرے فارم ہاؤس میں گھسا تو میں اسے دیکھ چکا تھا، سانپ کو بھگانے کی کوشش کے دوران وہ میرے ہاتھ پر چڑھ گیا اور اس نے 3 مرتبہ مجھے ڈسا، وہ ایک طرح کا زہریلا سانپ تھا۔اس کے بعد مجھے ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔

مقامی افراد کا کہنا ہے کہ اس طرح کے سانپ کا یہاں ہونا سمجھ سے بالاتر ہے کیونکہ اس علاقے میں  سانپ بہت ہی کم نظر آتے ہیں یہ اپنی نوعیت کا خطرناک سانپ ہے،اگر یہ انسان پر سوئے ہوئے حملہ کرتا تو اس سے موت بھی  ہو سکتی ہے ایسا لگتا ہے یہ سانپ دوسرے علاقے آیا  اور حملہ کرنے کےلئے  فارم ہاؤس میں گھس گیا۔

دوسری جانب ذرائع  کا کہنا ہے کہ  اداکار کی خوش قسمتی کہ سانپ زیادہ زہریلا نہیں تھا جس کی وجہ سے انہیں زیادہ نقصان نہیں ہوا، سالگرہ سے ایک روز قبل سانپ کاٹے کے واقعے پر گھر والے تشویش میں مبتلا ہو گئے تاہم ڈاکٹروں کے اطمینان دلانے پر انہیں واپس فارم ہاوس ہی منتقل کیاگیا۔

یہ بھی پڑھیںبھارتی  اداکارہ سنی لیون مشکل میں پھنس گئیں
 خٰیال رہے کہ سانپ کاٹنے کے بعد سلمان خان کی حالت خطرے سے باہر ہے ، دبنگ اداکارنے گزشتہ روز  اپنی 56ویں سالگرہ  اپنے پنویل فارم ہاؤس میں فیملی اور دوستوں کے ساتھ سالگرہ منائی، سلمان خان جیسے ہی اپنے گارڈز کے ہمراہ فارم ہاؤس سے باہر آئے فوٹوگرافرز نے بلند آواز میں اداکارکو اُن کی سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا’’ تم جیو ہزاروں سال بھائی جان‘‘۔ پاپرازی گروپ کی جانب سے ملنے والی اس محبت کا جواب دیتے ہوئےمسکرائے اور کہا کہ’’ سانپ کے کاٹنے کے بعد ایسی مسکراہٹ آتی ہے‘‘۔اداکار نے ہنستے ہوئے سب کا جواب دیا۔

یہ بھی پڑھیں: موسم کے حوالے سےمحکمہ موسمیات نے اہم خبر سنا دی