(24 نیوز) سپریم کورٹ نے سوئی ناردرن گیس کمپنی کے سات سو سے زائد افسران و ملازمین کو نوکری پر بحال کر دیا گیا، متعلقہ دفاتر میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سوئی ناردرن گیس کمپنی نے برطرف 700 افسر و ملازمین دوبارہ نوکری پربحال کرکے کل سے رپورٹ کرنےکا حکم دے دیا۔
سوئی ناردرن گیس کمپنی سمیت دیگر محکموں اور اداروں کے ملازمین کو سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات کی روشنی میں نوکری پر بحال کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سلمان خان کی پہلی تنخواہ کتنی ؟ ۔۔ سن کر آپ حیران رہ جائینگے
واضٗح رہے کہ عدالت عظمیٰ نے پیپلز پارٹی دور حکومت میں بھرتی ہونیوالوں کو ملازمت سے برخاست کیا تھا تاہم افسر و ملازمین نے نوکری سے فارغ ہونے پر دوبارہ عدالت عظمیٰ سے رجوع کیا۔
سپریم کورٹ نے افسرو ملازمین کو ہمدردی کی بنیاد پر بحال کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:موسم کے حوالے سےمحکمہ موسمیات نے اہم خبر سنا دی