(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق ویزے کے اجراء میں آسانی پیدا کرنے کے لیے 2022 میں کچھ ورک ویزوں پر ذاتی انٹرویو کی شرط کو عارضی طور پر ختم کیا جارہا ہے جبکہ قونصلرز 31 دسمبر کے بعد بغیر انٹرویوز ویزے جاری کرسکیں گے۔
امریکی محکمہ خارجہ نے ان ویزوں کی فہرست بھی جاری کردی ہے جس کیلئے انٹرویوز کی ضرورت نہیں ہوگی۔انٹرا کمپنی ٹرانسفر L-visas غیرمعمولی قابلیت O-visas، کھلاڑیوں، ثقافتی سرگرمیوں اور فنکاروں کیلئے P-visas پروفیشنل افراد H-1B اور اسپیشل ایجوکیشن ویزیٹر H-3 کیلئےانٹرویو کی شرط ختم کردی گئی ہے۔ کلچرل ایکسچینج پروگرامQ-visas اور زرعی کارکنوں کیلئے H-2 ویزےمیں انٹرویوز کی شرائط ختم کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سوئی ناردرن گیس کمپنی کے ملازمین کے لئے بڑی خوشخبری
اسی طرح طلبہ کیلئے M،F-visas کیلئےانٹرویوز نہیں ہوں گے طلبہ ایکسچینج ویزیٹرJ-visa کیلئے بھی انٹرویوکی شرط سے مستثنیٰ ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: سلمان خان کی پہلی تنخواہ کتنی ؟ ۔۔ سن کر آپ حیران رہ جائینگے
امریکی محکمہ داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے ذاتی طور پر انٹرویو لینا امریکی قونصل خانوں کیلئے رکاوٹ کا باعث بن رہا ہے۔ محکمہ خارجہ کے اعداد و شمار کے کیٹو انسٹی ٹیوٹ کے تجزیے کے مطابق تقریباً 60 فیصد قونصل خانے ابھی بھی جزوی طور پر بند ہیں تاہم تمام فیصلےہوم لینڈ سیکیورٹی کی رضا مندی سے کیے گئے ہیں۔