(مانیٹرنگ ڈیسک) میانمارکے مشہوراداکار اورماڈل پینگ ٹا کون کوفوجی حکومت کیخلاف احتجاج پر3سال قید بامشقت کی سزا سنا دی گئی۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق میانمارکے مشہوراداکار اورماڈل پینگ ٹا کون کوفوجی حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرے میں شرکت اور سوشل میڈیا پر حکومت کی مذمت پر 3 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:نئی ایکشن مووی ”دی بیٹ مین“ کا سنسنی خیز ٹریلر جاری
پینگ ٹائی کون کی جانب سے سوشل میڈیا پرجاری بیان کے مطابق پینگ کو اپریل میں ان کے گھرسے صبح 5 بجے گرفتارکیا گیا تھا۔
پینگ کی گرفتاری کے لئے 8فوجی ٹرکوں میں 50 فوجی آئے تھے۔
مشہور ماڈل کے وکیل کا کہنا ہے کہ اداکارکو3 سال قید بامشقت سنائی گئی ہے۔ ان کا خاندان فیصلے کیخلاف اپیل کے بارے میں غورکررہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:امریکا جانیوالے پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری۔۔بغیر انٹرویو ویزہ حاصل کریں
واضح رہے کہ پینگ ٹا کون میانمارکے مشہوراداکار اورماڈل ہیں اوران کے سوشل میڈیا پرلاکھوں پرستارہیں۔