منشیات کا جھوٹا مقدمہ۔گرفتاری کا خوف۔۔بھارتی اداکارہ نے خود کشی کرلی

Dec 28, 2021 | 14:32:PM

  (ویب ڈیسک) معروف بھارتی اداکارہ نے منشیات کے جھوٹے مقدمے میں پھنسانے اور گرفتاری کے خوف سے تنگ آکرزندگی کا خاتمہ کر لیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  بھوجپوری فلموں کی 26 سالہ اداکارہ جیا نے چند روز قبل ہی ایک ہوٹل میں دوستوں کے ساتھ منعقدہ پارٹی میں شرکت کی تھی جس میں خوب ہلہ گلہ کیا گیا ،تقریب کے دوروز بعد ان کے نمبر پر دو لوگوں نے نارکوٹیکس کنٹرل بیورو کا افسر بن کر بات کی اور ان کو منشیات  استعمال کرنے اور رکھنے کے مقدمے میں پھنسانے کی دھمکی دی ۔

این بی سی کے افسر بن کر سامنے آنے والے دونوں افسروں نے اداکارہ اور اُن کی تین دوستوں کی جان بخشی کے لئے40 لاکھ روپے ادائیگی کا مطالبہ کیا جس کے بعد معاملہ 20 لاکھ روپے میں طے پایا،اداکارہ اور ان کے دوستوں کی طرف سے رقم وقت پر نہ پہنچنے کے بعد این سی بی کے جعلی افسروں نے اداکارہ کو فون کر کے گرفتاری اور مقدمہ درج کرنے کی دھمکیاں دیں جس پر تنگ آکر جیا نے پنکھے سے جھول کرخودکشی کر لی ۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ  بھوجپوری فلموں کی اداکارہ  ممبئی کے علاقے جوگ شواری میں قائم ایک فلیٹ میں کرائے  پر رہتی تھی جہاں سے ان کی لاش برآمد ہوئی ہے ۔تحقیقات کےبعد پتہ چلا ہے کہ اداکارہ نے عظیم نامی ایک شخص کے ہاتھوں آدھی رقم بھجوا بھی دی تھی ۔  جس کے بعد این سی بی کے جعلی افسروں نے تینوں  لڑکیوں کو بلیک میل کیا۔ دھمکیوں کے بعد اداکارہ ڈپریشن کی مریضہ بن گئی تھی اور وہ اس حوالے سے کافی پریشان تھی، یہاں تک کہ اداکارہ کسی سے بات بھی نہیں کرتی تھی۔

یہ بھی پڑھیںسالگرہ سے ایک دن پہلے سانپ کا ڈسنا۔اصل وجہ کیا تھی؟اہم خبر سامنے آ گئی
 پولیس ذرائع کے مطابق مقدمہ درج کر کے این سی بی کے جعلی افسروں کو گرفتار کرلیا گیا ہے جنہوں نے تفتیش کے دوران  جرم کا اعتراف کرلیا ہے،پولیس کا کہنا ہے کہ ملزموں کےخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
 یہ بھی پڑھیں: ارتغرل غازی کی حلیمہ خاتون کی ’’ڈانس ویڈیو ‘‘سوشل میڈیا پر خوب مقبول۔نیا ریکارڈ بنا لیا

مزیدخبریں