منی بجٹ منظور ہوا تو نیا سال مہنگائی کا بدترین سال بن جائیگا۔۔ شہبازشریف

Dec 28, 2021 | 16:07:PM
منی بجٹ پاس ہوا تو اگلا سال مہنگائی کا سال بن جائیگا شہبازشریف
کیپشن: شہبازشریف فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے کہا ہے کہ منی بجٹ  منی بجٹ سے ملکی حالات بہتر ہونے کے بجائے مزید بدترین ہوجائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے کہا ہے کہ حکومت آئی ایم ایف کی شرائط پوری کرنے کے لئے پارلیمنٹ کو ربرسٹیمپ بنانا چاہتی ہے، منی بجٹ دراصل پارلیمنٹ کی خودمختاری پر بھی حملہ ہے، پارلیمنٹ عوام کے مفادات کے لئے کھڑی نہ ہوئی تو اسے عوامی نمائندہ ادارہ نہیں سمجھا جائے گا۔

  اپوزیشن کا کہنا تھا کہ منی بجٹ مسلط کرنے سے بہتر ہوگا، حکومتی ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے قوم کی جان چھوڑ دے، یہ منی بجٹ ”ہم تو ڈوبے ہیں صنم تم کو بھی لے ڈوبیں گے“ کی عملی تفسیر ہے، حکومت خود تو عوامی نفرت کے سیلاب میں ڈوب چکی ہے، ملک کو آئی ایم ایف کے پنجرے میں قید نہ کرے۔

یہ بھی پڑھیں:امریکا جانیوالے پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری۔۔بغیر انٹرویو ویزہ حاصل کریں

 شہبازشریف کا کہنا تھا کہ حکومتی کارکردگی دیکھ کر عوام کی اکثریت موجودہ ٹیم سے مکمل بیزار اور مایوس ہو چکی ہے، رواں سال میں حکومت کا صرف پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 39 روپے سے زائد اضافہ ظلم ہے، تین سال میں دواﺅں کی قیمت مسلسل اضافہ ہوا ہے، حکومتی اعتراف سے عمران نیازی کے سستے پاکستان کی نفی ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کے لئے حلقہ بندیوں کا شیڈول جاری

 صدر ن لیگ کا کہنا تھا کہ  گیس کی بندش سے 2 فیصد ٹیکسٹائل ملز کی بندش کا حکومتی اعتراف ہمارے خدشات کی تصدیق ہے، تمام حقائق، اطلاعات اور دستاویزی شواہد اعتراف کررہے ہیں کہ معیشت کو بھٹہ گول ہوچکا ہے۔