یو اے ای میں غیر مسلم جوڑے کو پہلا سول میرج لائسنس جاری

Dec 28, 2021 | 16:36:PM

(مانیٹرنگ ڈیسک)متحدہ عرب امارات نے ایک غیر مسلم جوڑے کے لیے اپنا پہلا سول میرج لائسنس جاری کردیا۔

 میڈیا رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات میں تقریباً ایک کروڑ میں سے 90 فیصد آبادی غیر ملکی شہریوں پر مشتمل ہے، یو اے ای ایک بڑے قدامت پسند خطے میں خود کو جدید بنانے والی قوت کے طور پر پیش کرنے کے لیے اپنے قوانین میں ترمیم کر رہا ہے۔

 غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ’وام‘ نے کہا کہ اماراتی دارالحکومت ابوظبی میں کینیڈا کے جوڑے نے پہلی بار غیر مسلموں کی ذاتی حیثیت سے متعلق ایک نئے قانون کے تحت شادی کی۔ایجنسی کے مطابق یہ اقدام ’دنیا بھر سے مہارتوں اور تجربے کے لیے معروف منزل کے طور پر ابوظبی کی پوزیشن کو مستحکم کرنے میں معاون ہے‘۔مشرق وسطیٰ اسلام، عیسائیت اور یہودیت کی جائے پیدائش ہے جہاں سول میرج غیر معمولی ہے اور یہاں عام طور پر تین توحیدی عقائد میں سے ایک کی مذہبی اتھارٹی کے تحت شادی کی جاتی ہے۔تیونس اور الجزائر میں شہری شادیوں کی اجازت ہے۔

یہ بھی پڑھیں:امریکی جنرل لی کے مجسمے کے نیچے سے 130 سال پرانا ٹائم کیپسول برآمد

وام کے مطابق خطے کے کچھ ممالک کچھ شرائط کی بنیاد پر سول یونینز کی اجازت دیتے ہیں، کچھ صرف بیرون ملک کی جانے والی سول شادیوں کو تسلیم کرتے ہیں جبکہ سول شادیاں بالکل قبول نہیں کی جاتیں۔گزشتہ سال کے اختتام میں متحدہ عرب امارات نے اپنے ترقی پسند برانڈ کو بڑھانے کے لیے سماجی آزادی مہم میں قوانین کو مزید بہتر بنایا ہے۔ان میں غیر شادی شدہ جوڑوں کے ساتھ رہنے پر پابندی ہٹانا، شراب پر پابندیوں میں نرمی اور طویل مدتی رہائش کی پیشکش شامل تھی۔

یہ بھی پڑھیں:سوئی ناردرن گیس کمپنی کے ملازمین کے لئے بڑی خوشخبری

مزیدخبریں