واٹس ایپ نے صارفین کو خبردار کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)دنیا کی سب سے بڑی پیغام رسانی کی اپیلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کو جعلی خبروں سے متعلق خبردار کردیا۔
ویب بیٹا انفو کی ٹوئٹ میں واٹس ایپ کی بلیو ٹِک سے متعلق خبروں کو مسترد کیا گیا ہے اور بتایا گیا ہے کہ واٹس ایپ انتظامیہ تیسرے بلیو ٹِک پر کوئی کام نہیں کررہی،اگر ایسا ہوتا تو صارفین کو پہلے ہی آگاہ کر دیا جاتا۔
WhatsApp is NOT developing a third blue check to detect screenshots: it's fake news.
— WABetaInfo (@WABetaInfo) December 27, 2021
ویب بیٹا انفو کا کہناہےکہ واٹس ایپ سکرین شاٹ معلوم کرنے کے لئے کسی تیسرے بلیو چیک پر کام نہیں کررہا ہے ، اس حوالے سے خبر جعلی ہے۔ویب بیٹا انفو کا کہنا ہےکہ ہمیں ایسی کئی شکایتیں موصول ہوئی ہیں اگر آپ کو بھی واٹس ایپ کے حوالے سے کسی ایسے مسئلے کا سامنا ہے تو اپنے فون کا ماڈل اور واٹس ایپ بلڈ نمبر واضح کریں۔
I have received multiple reports about this issue. If you are experiencing this bug, please mention your device model, Android OS version, WhatsApp build number. https://t.co/FsCFdjWvet
— WABetaInfo (@WABetaInfo) December 27, 2021
خیال رہے کہ واٹس ایپ پر میسج چیٹ کے دوران بھیجاگیا پیغام جب سامنے والا شخص دیکھ لے تو دو بلیو ٹک واضح ہوتے ہیں،واٹس ایپ کے صارفین 2 ارب سے زیادہ ہیں جس کا استعمال لوگ اپنے دوستوں ساتھیوں اور پیاروں سے رابطے کے لیے کرتے ہیں، جو ٹیکسٹ میسجز کے ساتھ آڈیو، ویڈیو کالز اور میڈیا فائلز بھیجنے جیسی سہولیات فراہم کرتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: موت کے وقت انسان کے دماغ میں کون سی چیز پیدا ہوتی ہے؟۔ سائنسدانوں کا بڑادعویٰ