شوبز میں تجربہ نہیں حسن دیکھا جاتا ہے۔۔ متھیرا کی بہن نے اہم راز سے پردہ اٹھا دیا

Dec 28, 2021 | 16:57:PM
شوبز میں تجربہ نہیں حسن دیکھا جاتا ہے
کیپشن: اداکارہ روز محمد فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) اداکارہ متھیرا کی بہن روز محمد نے کہا ہے کہ شوبز میں تجربے کی بجائے رنگت کو اہمیت دی جاتی ہے۔

 اداکارہ روز محمد حال ہی میں اپنی بہن اداکارہ متھیرا کے ہمراہ نجی ٹی وی کے پروگرام میں شریک ہوئیں اور دوران شو مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔اداکارہ نے انڈسٹری میں اپنے تجربے سے متعلق روز  نے بتایا کہ انہوں نے محسوس کیا ہے کہ  ہماری انڈسٹری  میں گوری رنگت والی اداکاراؤں کو زیادہ ترجیح دی جاتی ہے۔

 اداکارہ نے اس حوالے سے مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر ہمیں  کسی کردار کے لیے کالی رنگت درکار ہے تو کسی گہری رنگت والے اداکار کو ہی کردار آفر کرنا چاہیے نہ کہ گوری رنگت والے اداکار کو بیس لگا کر یا میک اپ کر کے کالا کیا جائے اور پھر اُس سے کردار ادا کروایا جائے۔

 یہ بھی پڑھیں:امریکا جانیوالے پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری۔۔بغیر انٹرویو ویزہ حاصل کریں

 واضح رہے کہ اس سے قبل اداکارہ صبور علی بھی انڈسٹری میں رنگت کو لے کر پائے جانے والے تعصبانہ رویے پر  ناراضی کا اظہار کرچکی ہیں۔صبور علی کاکہنا تھا کہ اگر آپ کا رنگ گورا ہے تو آپ کو فوراً کسی ڈرامے میں مرکزی کردار کے لیے کاسٹ کرلیا جائے گا اور اگر آپ کا رنگ گورا نہیں یا پھر میرے جیسا ہے تو آپ کو جدوجہد کرنی پڑے گی۔
 یہ بھی پڑھیں:اداکار کو حکومت کیخلاف احتجاج مہنگا پڑھ گیا۔۔کیا سزا ملی؟