(24نیوز)قومی سلامتی کے مشیر معید یوسف نے اعلان کیا ہے کہ وفاقی کابینہ نے ملک کی پہلی ’قومی سلامتی پالیسی‘ کی منظوری دے دی ہے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز قومی سلامتی کمیٹی نے پالیسی کی منظوری دی تھی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ میں معید یوسف نے کہا کہ قومی سلامتی پالیسی کی منظوری تاریخی کامیابی ہے، عوام پر مبنی جامع پالیسی جس کا بنیادی مقصد اقتصادی تحفظ ہے، اس پر اب پوری تندہی سے عملدرآمد کیا جائےگا۔انہوں نے کہا کہ پالیسی، جسے ابھی تک عوام کے سامنے نہیں لایا گیا، ملک کی قومی سلامتی کے مقاصد کی تکمیل کے لئے شعبہ جاتی پالیسیوں کی رہنمائی میں مدد کرےگی۔معید یوسف نے سول اور عسکری قیادت کا ان کی حمایت اور معاونت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ پالیسی وزیر اعظم عمران خان کی مستقل قیادت اور حوصلہ افزائی کے بغیر کبھی منظر عام پر نہیں آتی۔انہوںنے کہا کہ پالیسی کی کامیابی اس کے نفاذ میں مضمر ہے جس کے لیے منصوبہ تیار کیا گیا ہے، اس کا عوامی ورڑن وزیر اعظم مقررہ وقت میں شروع کر دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں۔شوبز میں تجربہ نہیں حسن دیکھا جاتا ہے۔۔ متھیرا کی بہن نے اہم راز سے پردہ اٹھا دیا
وفاقی کابینہ نے قومی سلامتی پالیسی کی منظوری دے دی
Dec 28, 2021 | 18:41:PM