آرمی چیف سے یونانی سفیر کی الوداعی ملاقات,علاقائی سیکیورٹی اور افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے یونانی سفیر آندریس پاپا ستورو نے الوداعی ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی، علاقائی سیکیورٹی اور افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ خطے میں امن و استحکام کیلئے پاکستان عالمی شراکت داروں کیساتھ فروغ تعاون کیلئے پرعزم ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے یونانی سفیر آندریس پاپاستورو نے جی ایچ کیو میں الوداعی ملاقات کی، جس کے دوران باہمی دلچسپی، علاقائی سیکیورٹی اور افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے امور بھی زیر غور آئے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ علاقائی امن کیلئے پاکستان عالمی شراکت داروں کیساتھ فروغ تعاون کیلئے پرعزم ہے، مستحکم اور خوشحال افغان عوام کیلئے کوشاں ہیں۔آرمی چیف نے زور دیا کہ افغانستان میں انسانی المیے سے بچنے کیلئے سنجیدہ عالمی کوششوں کی ضرورت ہے، آرمی چیف نے یونانی سفیر کی خدمات اور بہتر تعلقات کیلئے کوششوں اور اقدامات کو بھی سراہا۔یونانی سفیر نے افغانستان کی صورتحال میں پاکستان کے کردار کی تعریف کی اور بارڈر مینجمنٹ اور علاقائی استحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں کا بھی اعتراف کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:منی بجٹ کل کابینہ اجلاس میں پیش کیا جائیگا