بیٹی کی پیدائش کے بعد بسمہ معروف کرکٹ میں دوبارہ واپس آئیں گی یا نہیں؟

Dec 28, 2021 | 20:40:PM
بسمہ معروف]،کرکٹر،ویمن ٹیم
کیپشن: بسمہ معروف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)بسمہ معروف نے آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ 2022 میں شرکت کے لیے دستیابی ظاہر کردی ہے۔ وہ قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کے لیے کراچی میں شیڈول وارم اپ میچز میں شرکت کریں گی ۔انہوں نے بیٹی کی پیدائش کے باعث دسمبر 2020 میں زچگی کی چھٹی لی تھی۔

تفصیلات کے مطابق کرکٹر بسمہ معروف کی بیٹی اگست 2021 میں پیدا ہوئی تھی ،وہ پہلے ہی نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر لاہور میں فٹنس سیشنز اور اپنی کرکٹ سرگرمیوں کا آغاز کرچکی ہیں۔ تاہم وہ ہاتھ کے انگوٹھے کی انجری سے صحتیاب ہوکر جلد ہی اپنے نیٹ سیشنز کا بھی آغاز کردیں گی۔ آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ 2022 کے لیے قومی خواتین کرکٹ ٹیم کا اعلان 25 جنوری کو کیا جائے گا ۔

یہ بھی پڑھیں:عابد علی دوبارہ کرکٹ کھیل پائیں گے یا نہیں۔۔سٹنٹ ڈالنے والےڈاکٹر کا چونکا دینے والابیان آگیا

اگر بسمہ معروف گلوبل ایونٹ کے لیے قومی خواتین کرکٹ ٹیم میں منتخب ہوجاتی ہیں تو انہیں پی سی بی کی میٹیرنٹی پالیسی کے تحت ایونٹ میں اپنی بیٹی اور اس کی دیکھ بھال کے لیے ایک فرد کو ساتھ لے جانے کی اجازت ہوگی۔ آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ 2022 کی سلیکشن کے لیے قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی ممکنہ 36 کھلاڑیوں کا اعلان کردیا گیا ہے۔ یہ تمام کھلاڑی 10 سے 19 جنوری تک حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر کراچی میں شیڈول سات میچوں کی سہ فریقی سیریز میں شرکت کریں گی۔

یہ بھی پڑھیں:شاہد آفریدی نے عا مر کا معاملہ خراب کرنے کا ذمہ دا ر کس کو ٹھہرایا،چونکا دینے والا بیان