(24 نیوز)پاکستان میں کورونا وائرس کی اومی کرون قسم کے 75 کیس سامنے آگئے ۔
قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کے مطابق اومی کرون کے33کیس کراچی سے رپورٹ ہوئے ہیں، اس کے علاوہ 17 کیس اسلام آباد سے اور 13 کیس لاہور سے رپورٹ ہوئے ہیں۔ اومی کرون ویریئنٹ کے 12کیس بیرون ملک سے آنے والے مسافروں سے بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔قومی ادارہ صحت کے مطابق پاکستان میں اومی کرون کا پہلا کیس 13دسمبرکو رپورٹ ہوا تھا، ویکسینیشن اور ایس او پیز پر عملدرآمد بھی وبا کے خلاف مو¿ثر ہیں، تمام شہری کورونا کے خاتمے کےلئے ویکسینیشن مکمل کروائیں۔
یہ بھی پڑھیں: 2021 ۔۔ ایٹمی سائنسدان عبد القدیر خان سمیت پاکستان کی کئی نامور شخصیات الوداع کہہ گئیں