پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی۔۔مارکیٹ سرمائے میں17ارب روپے سے زائد کا اضافہ 

Dec 28, 2021 | 21:26:PM

(نیوز ایجنسی)ایک دن کی مندی کے بعدپاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان غالب آگیا۔کے ایس ای100انڈیکس130پوائنٹس بڑھ گیا، جس سے انڈیکس ایک بار پھر 44ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبو رکرگیا ۔

تیزی کے باعث مارکیٹ کے سرمائے میں17ارب روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ45.78فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں ۔پاکستان سٹاک مارکیٹ میں منگل کو کاروبار کا آغاز مثبت ہوا۔سرمایہ کاروں اور مالیاتی اداروں کی فوڈز ،توانائی ،ٹیلی کام سمیت دیگر منافع بخش شعبوں میں خریدار ی کے باعث ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 44100پوائنٹس کی حد بھی عبور کر گیا تھا تاہم تکینیکی کریکشن کے سبب انڈیکس 44ہزار پوائنٹس کی حد پر بند ہوا۔پاکستان سٹاک مارکیٹ میں  ایس ای100انڈیکس میں130.30پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیاجس سے انڈیکس 43913.44پوائنٹس سے بڑھ کر44043.74پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ56.31پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30انڈیکس 17232.48پوائنٹس سے بڑھ کر17288.79پوائنٹس پر جا پہنچا۔

یہ بھی پڑھیں:ترسیلات زر اور براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں کمی ۔۔بڑی صنعتوں کی پیداوار میں اضافہ

اسی طرح کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 30101.59پوائنٹس سے بڑھ کر44043.74پوائنٹس ہو گیا ۔کاروباری تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں17ارب42کروڑ38لاکھ58ہزار546روپے کا اضافہ ریکارڈکیا گیا۔ جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 75کھرب33ارب87کروڑ96لاکھ98ہزار572روپے سے بڑھ کر75کھرب51ارب30کروڑ35لاکھ57ہزار118روپے ہو گیا ۔

یہ بھی پڑھیں:بیٹی کی پیدائش کے بعد بسمہ معروف کرکٹ میں دوبارہ واپس آئیں گی یا نہیں؟

مزیدخبریں