مدر ٹیریسا کے خیراتی ادارے کے اکاونٹس منجمد،ہندوتوا بھارت کا اصل چہرہ سامنے آرہا ہے ، عارف علوی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)صدر عارف علوی نے بھارت میں مدر ٹیریسا کے خیراتی ادارے کے اکاونٹس منجمد کرنے کی خبر پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ فاشسٹ ہندوتوا بھارت کا اصل چہرہ اب دنیا کے سامنے ابھر کر آرہا ہے ۔
اپنے بیان میں صدر مملکت نے کہاکہ قانون ہاتھ میں لے کر مشتعل ہندو گروہوں نے کئی بھارتی علاقوں میں کرسمس تقریبات میں خلل ڈالا، انتہا پسندوں نے سانتا کلاز کا پتلا جلایا ، کرسمس تقریبات اور مذہب بدلنے کے خلاف نعرے لگائے ،اس سے پہلے کے دیر ہوجائے ، دنیا کو بھارت میں بڑھتی شدت پسندی پر خبردار رہنا ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: 2021 ۔۔ ایٹمی سائنسدان عبد القدیر خان سمیت پاکستان کی کئی نامور شخصیات الوداع کہہ گئیں