کرسمس پارٹی میں ملائیکہ اروڑا کی دبنگ انٹری۔۔۔لباس کی قیمت جان کر آپکے ہوش اڑ جائینگے

Dec 28, 2021 | 22:14:PM
 ملائیکہ، اروڑا،  ارجن، کپور
کیپشن:  ملائیکہ اروڑا  اور ارجن کپور(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارتی فلم انڈسٹری کی اداکارہ  کرشمہ کپور نے اپنے گھر پر کرسمس پارٹی کا اہتمام کیا ، جس میں اداکارہ ملائیکہ اروڑا اپنے بوائے فرینڈ ارجن کپور   کے ساتھ پہنچیں ۔ اس دوران ملائیکہ کے بولڈ لک کے خوب چرچے ہورہے ہیں ۔ ملائیکہ نے برالیٹ کے ساتھ ہاٹ شارٹس اور ویلویٹ کا ہی شرگ پہن رکھا تھا۔ اس بولڈ لک کے وائرل ہونے کے بعد اب اس ڈریس کی قیمت لوگوں کی توجہ اپنی جانب کھینچ رہی ہے۔ اس بولڈ ڈریس کی قیمت جان کر آپ کے بھی ہوش اڑ سکتے ہیں۔

بھارت کے ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملائیکہ اروڑا نے اس بولڈ لک کے لئے 2.45 لاکھ  روپے(پاکستانی 5 لاکھ روپے تقریباً )خرچ کئے ہیں۔ ملائیکہ نے اپنی اس مخملی ڈریس کو Gucci سے لیا ہے۔ اس ڈریس کے اوپن شرگ کی بات کریں تو  اس کی آن لائن قیمت 1,48,276 ہے ۔ وہیں اسی کے میچنگ Gucci شارٹس کی قیمت  97,353 روپے ہے ۔ ان دونوں کو ملا کر 2.45 لاکھ روپے ہوئے۔اپنی اس آوٹ فٹ کے ساتھ ملائیکہ نے ہرے رنگ کا میچنگ پرس بھی کیری ہوا ہے۔ اس کلچ پر سانپ کا ڈیزائن بنایا ہوا ہے۔ اس پرس کی قیمت تقریباً 1695 ڈالر ہے، جسے بھارتی کرنسی میں تبدیل کرنے پر تقریباً 1,26,933 روپے بنتے ہیں۔ یعنی ملائیکہ نے اپنی ڈریس پر مجموعی طور پر تقریباً 3 لاکھ 70 ہزار بھارتی روپے خرچ کئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق ملائیکہ جیسے ہی کار سے اتر کر کیمرے کے سامنے آئیں تو ملائیکہ کی ڈریس سرخیوں میں چھا گئی ۔ تاہم اس ڈریس کو پہننے کے بعد ملائیکہ ایک حادثہ کا شکار ہونے سے بھی بال بال بچ گئیں ۔ دراصل ملائیکہ جیسے ہی کار سے نیچے اتریں تو اونچی ایڑیوں کی وجہ سے وہ خود کا توازن برقرار نہیں رکھ سکیں اور اس دوران وہ لڑکھڑا گئیں ۔ تاہم ملائیکہ کو نزدیک کھڑے ایک شخص نے سہارا دیا اور انہیں گرنے سے بچا لیا ۔