ٹیسٹ اوپنر عابد علی کی صحت کیسی۔۔ویڈیو وائرل

Dec 28, 2021 | 23:12:PM

(ما نیٹرنگ ڈیسک)ٹیسٹ اوپنر عابد علی کی صحت سے متعلق تازہ خبر سامنے آئی ہےکہ وہ سٹنٹ ڈالے جا نے کے بعد اب روبہ صحت ہیں اور انہوں نے ہلکی ٹریننگ کا آغاز بھی کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عابد علی نے صحتیابی کے بعد ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ڈاکٹرز کی ہدایات کے مطابق میں نے دوبارہ مومینٹم حاصل کرنا شروع کردیا ہے۔اوپننگ بلے باز نے اپنی ویڈیو بھی شیئر کی جس میں انہیں ٹریڈمل پر چلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔انہوں نے بھرپور تعاون پر اپنے اہلخانہ، دوستوں اور شائقین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں جلد صحتیاب ہو جاؤں گا۔

یہ بھی پڑھیں:مبینہ زیاتی اور ہراسانی کا مقدمہ درج ہونے کے بعد کرکٹر یاسر شاہ کا اہم بیان

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے قائد اعظم ٹرافی کے میچ کے دوران عابد علی کی طبیعت ناساز ہو گئی تھی اور انہیں سینے میں تکلیف کے سبب ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

مزیدخبریں