عرفان پٹھان نے مداحوں کو خوشخبری دیدی۔۔!
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) بھارتی کرکٹ ٹیم کےسابق آل راونڈر عرفان پٹھان دوسری بار والد بنے ہیں۔ انہوں نے ہسپتال سے ایک تصویر شیئر کرکے اپنے مداحوں کو خوشخبری دی ہے۔ عرفان پٹھان کا پہلے سے ہی ایک بیٹا ہے، جس کا نام عمران خان ہے۔
بھارت کے ایک نجی ٹی وی کی ویب رپورٹ کے مطابق عرفان پٹھان نے سال 2016 میں ماڈل صفا بیگ سے نکاح کیا تھا۔ صفا بیگ کے والد سعودی عرب میں بزنس مین ہیں۔عرفان پٹھان نے سال 2016 میں صفا بیگ سے نکاح کیا تھا۔ انکی شادی مکہ میں ہوئی تھی۔ اس میں صرف قریبی دوست اور رشتہ دار ہی شامل ہوئے تھے۔ ویسے صفا بیگ کی فیملی بنیادی طور پر حیدرآباد کی رہنے والی ہے۔ لیکن ان کے والد مرزا فاروق بیگ بزنس کے سلسلے میں سعودی عرب چلے گئے تھے۔ صفا بیگ کی ابتدائی تعلیم جدہ کے انٹرنیشنل سکول میں ہوئی تھی۔
صفا بیگ کی پیدائش 28 فروری 1994 کو ہوئی تھی۔ وہ عرفان پٹھان سے عمر میں 10 سال چھوٹی ہیں۔ عرفان پٹھان اور صفا بیگ پہلی بار 20 دسمبر، 2016 میں والدین بنے تھے۔ تب عمران خان کی پیدائش ہوئی تھی۔ اس وقت بھی عرفان پٹھان نے ٹویٹ کرکے اپنے والد بننے کی اطلاع دی تھی۔ تب انہوں نے لکھا تھا ’’ایک احساس کو بیان کرنا مشکل ہے۔۔۔اس میں ایک بہترین سی کوشش ہے۔ ہمیں بیٹا ہوا ہے‘‘۔
عرفان پٹھان 2007 میں ٹی 20 عالمی کپ جیتنے والی ٹیم انڈیا کے رکن رہے تھے۔ اس ٹورنامنٹ میں انہوں نے شاندار گیند بازی کی تھی۔ انہوں نے پاکستان کے خلاف فائنل مقابلے میں 16 رن دے کر تین وکٹ حاصل کئے تھے۔ اسی وجہ سے انہیں ’پلیئر آف دی میچ‘ منتخب کیا گیا تھا۔ پورے ٹورنامنٹ میں انہوں نے 14.90 کی اوسط سے 10 وکٹ حاصل کئے تھے۔ عرفان پٹھان نے بھارت کے لئے 29 ٹیسٹ، 120 ون ڈے اور 24 ٹی میچ کھیلے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: 2021 ۔۔ ایٹمی سائنسدان عبد القدیر خان سمیت پاکستان کی کئی نامور شخصیات الوداع کہہ گئیں