’بچپن کا پیار‘ سے مشہور ہونیوالے گلوکار ایکسیڈنٹ میں شدید زخمی

Dec 28, 2021 | 23:49:PM
گلوکار، سہدیو ،دردو
کیپشن: گلوکار سہدیو دردو (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارت میں ’بچپن کا پیار‘ گانے سے راتوں رات مشہور ہونے والے سہدیو دردو  ایک سڑک حادثے میں شدید زخمی ہوگئے۔

بھارت کے ایک نجی ٹی وی کے مطابق چھتیس گڑھ سے تعلق رکھنے والے سہدیو آج سکما کے قریب حادثہ کا شکار ہوگئے ، جس کے بعد انہیں ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ، جہاں ان کا علاج جاری ہے ۔ بتادیں کہ 'جان من جانے جا تیرا بچپن کا پیار' جیسا گانا گاکر بستر  کے بیہڑ سے بالی ووڈ کے مشہور سنگر بادشاہ کے ساتھ گانا گانانے والے سہدیو دردو آج ایک مشہور نام ہیں ۔سب سے پہلے سہدیو دردو کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تھا ، جس میں وہ اپنے سکول میں 'بچپن کا پیار' گانا گاتے ہوئے نظر آئے اور راتوں رات ان کے ویڈیو نے انٹرنیٹ پر ایسی دھوم مچادی کہ سہدیو انٹرنیٹ سنسنی بن گئے ۔ اس کے بعد سہدیو کی چاروں طرف تعریف کی گئی اور پھر ایک دن انہیں سنگر بادشاہ کا فون آیا اور یہاں ان کی قسمت چمک گئی ۔اس کے بعد سہدیو کا پہلا گانا مشہور ریپر بادشاہ  کے ساتھ آگیا ۔ اس گانے کو بادشاہ نے کمپوز کیا تھا ۔ گانے کا ٹائٹل بھی 'بچپن کا پیار' ہی رکھا گیا تھا ۔ گانا ریلیز ہوتے ہی 'بچپن کا پیار'  لوگوں کے زبان پر چڑھ گیا تھا اور آج بھی یہ گانا لوگوں میں کافی مشہور ہے ۔سنگر بادشاہ کا گانا 'بچپن کا پیار' کی شروعات سہدیو دردو کے ساتھ ہوتی ہے ۔ اس گانے میں بچپن سے لے کر بڑے ہونے تک کی محبت کی کہانی کو ریپ کے ذریعے دکھایا گیا تھا ۔ اس گانے میں سہدیو دردو نے بھی اپنی آواز کے ساتھ پرفارم کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کرسمس پارٹی میں ملائیکہ اروڑا کی دبنگ انٹری۔۔۔لباس کی قیمت جان کر آپکے ہوش اڑ جائینگے