(24نیوز)مودی سرکار کے مظالم تھم نہ سکے،بھارت میں مسلمانوں کیخلاف عدم برداشت اس قدر بڑھتی جارہی ہے کہ بھارت کے سینئر مسلمان لیڈر بھی اپنی اولاد کو بھارت چھوڑنے کا مشورے دینے لگے۔
راشٹریہ جنتا دل کے لیڈر عبدالباری صدیقی نے بھارت میں مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور بھارت کو اپنی آنے والی مسلمان نسلوں کے رہنے کیلئے ناموزوں قرار دیدیا۔
بھارت میں مسلمانوں کیلئے زمین تنگ ہوتی جا رہی ہے،بھارت میں مسلمان سیاسی دھارے سے علیحدہ ہوتے جا رہے ہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز بھارت میں انتہاپسند ہندو سرعام دھونس دھمکیاں دیں، جودھپور میں ہزاروں پیروکاروں کی موجودگی میں ہندوتوا لیڈر کی مذہبی اقلیتوں کو کھل عام دھمکی ،تقریب کے دوران مسلمانوں اور عیسائیوں کو ہندو دھرم کا دشمن قرار دے دیا، ہزاروں کے ہجوم کو بھڑکانے کیلئے مذہبی اشتعال انگیزی کا استعمال بھارت کے پہلے سے بگڑے امن و امان کی صورتحال اور معاشرے کو خطرہ ہے، پہلے سے مسلمانوں اور مذہبی اقلیتوں کا اقوام متحدہ اور عالمی ادارے نوٹس لے چکے ہیں۔
بھارت میں اقلیتوں پر مظالم کیلئے کھلے عام جنگ کی دھمکیاں،ہندوتوا کے پیروکار کھلے عام قتل عام کرنے کیلئے مذہب کا استعمال کرنے لگے ،جودھ پور میں مذہبی تقریب میں مسلمانوں اور عیسائیوں کو ہندووں کا دشمن قرار دیتے ہوئے ان کے خلاف جنگ کا اعلان کردیا۔
بھارت میں اقلیتوں پر تشدد کے واقعات گھمبیر صورتحال اختیار کرتے جارہے ہیں،عالمی برادری بھارت سے اقلیتوں اور دوسرے مذاہب کی حفاظت پر دوٹوک موقف اپنائے۔