(ویب ڈیسک) گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے کہا کہ میں اور میری پارٹی کی تمام جدوجہد ہی آئین کی بالادستی کےلئے ہے، غیر آئینی کام بارے سوچ بھی نہیں سکتے۔
ٹی وی انٹرویو میں گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ آرٹیکل 130 واضح ہے جس کے تحت وزیراعلیٰ کو اعتماد کے ووٹ کے لئے کہا جاسکتا ہے، ان کی طرف سے دائر اپیل میں یہ نہیں کیا گیا کہ اقدام غیر آئینی ہے، یہ کہا گیا کہ سیشن جاری تھا، آپ کے پاس اکثریت ہے تو آئیں! اعتماد کا ووٹ لیں، اگر لے لیا تو حق ہے کہ اسمبلی توڑ دیں، اگر نہیں لے سکے تو آپ کو حق نہیں ہے کہ اسمبلی کو توڑیں۔
انہوں نے کہا گورنر راج کبھی بھی فائدہ مند نہیں ہوتا، کوشش ہوگی کہ وہاں تک نہ پہنچیں، پھر بھی ان کو آئینی حق ہے، 18 ویں ترمیم یہ شق رکھی گئی ہے، اگر ضرورت ہو تو اسے استعمال کیا جاسکتا ہے، جمہوریت پسند ہونے کے ناطے اسمبلی توڑنا اچھا کام نہیں سمجھتا، لیکن ان کے پاس اکثریت ہو تو ضرور توڑ دیں، ہم تسلیم کریں گے۔
بلیغ الرحمان نے مزید کہا کہ میرا تعلق ن لیگ سے ہے، بحثیت گورنر سب کا خیال رکھتا ہوں، جو بل بھی اسمبلی سے آئے اسے پاس کرتے ہیں، ان کا فرض ہے سب کو دیکھیں، اتحادی حکومت کا فیصلہ ہے، الیکشن وقت پر ہوں گے، سیلاب کی صورتحال سب کے سامنے ہے، ان حالات میں الیکشن کیسے ممکن ہے۔