پاکستان کے ڈیفالٹ ہونے کا کوئی خدشہ نہیں: اسحاق ڈار

Dec 28, 2022 | 10:44:AM

(24 نیوز) وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان کے ڈیفالٹ ہونے کا کوئی خدشہ نہیں، اپنی سیاست کے لیے ملک کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے، لوگوں کو ڈرا کے رکھا ہوا ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پاکستان سٹاک ایکسچینج کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوئی سونا خرید رہا ہے، کوئی ڈالر خرید رہا ہے، ہمیں اپنی ماضی کی غلطیوں سے سیکھنا چاہیے، پوری دنیا کو مشکل معاشی حالات کا سامنا ہے، ملکی معیشت میں بہتری کے لیے کوشاں ہیں۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی دور حکومت میں ایس ای سی پی پر کوئی توجہ نہیں دی گئی، ملکی معیشت کی بہتری میں اسٹاک ایکسچینج کا کلیدی کردار ہے، ہمیں کارپوریٹ سیکٹر کی طرف توجہ دینے کی ضرورت ہے، ذمہ داری سنبھالی تو ایس ای سی پی اور اسٹاک ایکسچینج پر توجہ مرکوز کی، ہمارے سابقہ دور میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج جنوبی ایشیا کی بڑی مارکیٹ تھی، کاروباری طبقہ ملکی ترقی کے لیے حکومت کے ساتھ کھڑا ہے۔

مزیدخبریں