فون کال پر کس کو کیا پیغام دیا ؟ فواد چوہدری کی آڈیو لیک
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) فواد چوہدری کی مبینہ آڈیو سامنے آگئی، جس میں وہ فون کال پر شہباز شریف کو دوست کے ذریعے پیغام دے رہے ہیں کہ سیاسی جماعتیں آپس کے سیاسی معاملات کے لیے فوجیوں کے کاندھے استعمال نہ کریں، آپس میں بیٹھیں اور معاملات پر بات کریں۔
فواد چوہدری کی مبینہ آڈیو سامنے آگئی، pic.twitter.com/GLNlQGIehL
— 24 News HD (@24NewsHD) December 28, 2022
سابق وفاقی وزیر و پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا مبینہ آڈیو میں کہنا تھا کہ سیاست دانوں کو آپس میں فریم ورک بنانا چاہیے، سیاستداں ہر وقت فوجیوں کو دیکھتے رہتے ہیں کہ "او کی کرن گے"، ان سے پوچھیں کہ اب آپ پی ٹی آئی سے کیا چاہتے ہیں۔
فواد چوہدری نے مبینہ طور پر مشترکہ دوست سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو نااہل کر دیں تو رولا ہی ہوگا، یہ پیغام آپ شہباز شریف کو بھیج دیں۔