وزیر اعلیٰ کااپنی سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں کو بونس تنخواہ دینے کا فیصلہ

ایوان وزیر اعلیٰ لاؤنس کو 50 سے 100 فیصد کرنے کا باقاعدہ محکمہ خزانہ پنجاب نے نوٹیفکیشن بھی جاری کیا  ہے

Dec 28, 2022 | 12:16:PM
وزیر اعلیٰ کااپنی سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں کو بونس تنخواہ دینے کا فیصلہ
کیپشن: پرویز الٰہی (فائل فوٹو)
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے)وزیر اعلیٰ پرویز الہٰی "مغل اعظم " بن گئے،اپنی  سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں کو3 ماہ کی بونس تنخواہ دینے کافیصلہ  کرلیا ۔

3 کروڑ 25 لاکھ کی ٹیکنییکل سپلیمنٹری گرانٹ منظور کرلی گئی ،ایوان وزیر اعلیٰ میں تعینات سٹاف کوبھی 3ماہ کی اعزازی تنخواہ ملے گی،وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی سفارشات پر محکمہ داخلہ پنجاب نے ایوان وزیر اعلیٰ کو سمری ارسال کی جس میں وزیر اعلیٰ کی سیکورٹی پر مامور اہلکاروں کو 3 ماہ کی بونس تنخواہ دینے کی استدعا کی گئی۔

ضرور پڑھیں :درآمدی ادائیگیوں کی پیشگی شرط لینےکی مجاز  ڈیلرز  پر  عائد شرط ختم

جس پر وزیر اعلٰی پنجاب نے کفایت شعار پالیسی کے تحت سپلیمنٹری گرانٹ پر پابندی کے باوجود سیکورٹی پر مامور اہلکاروں کے لیے 3 کروڑ 25 لاکھ روپے کی ٹیکنیکل سپلمنٹری گرانٹ منظور کی،ایوان وزیر اعلی پنجاب میں چیف سیکورٹی آفیسر سمیت اہلکاروں اور دیگر اسٹاف کی تعداد 334ہے ،اس سے قبل بھی پرویز الہی ایوان وزیر اعلی میں تعینات تمام اسٹاف کی تنخواہوں میں بھی 50 فیصد اضافے کی منظوری دے چکے ہیں۔

جس میں ایوان وزیر اعلیٰ لاؤنس کو 50 سے 100 فیصد کرنے کا باقاعدہ محکمہ خزانہ پنجاب نے نوٹیفکیشن بھی جاری کیا  ہے۔

علی رامے

علی رامے سٹی نیوز نیٹ ورک سے وابستہ ایک سینئر تحقیقاتی رپورٹر ہیں۔ وہ 2013 سے اس گروپ سے وابستہ ہیں اور بنیادی طور پر پنجاب حکومت کے ماتحت محکموں میں تحقیقاتی اور دلچسپ  اسٹوریز کا احاطہ کرتے ہیں۔