سرفراز احمد ایک اور اعزاز اپنے نام کرنے میں کامیاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے پاکستانی وکٹ کیپر بیٹر بن گئے۔
سرفراز احمد نے یہ اعزاز نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے جا رہے کراچی ٹیسٹ میں حاصل کیا۔
پاکستان کے سابق کپتان نے نیوزی لینڈ کے خلاف کراچی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 86 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔
.@SarfarazA_54 – Pakistan's leading run-getter in Tests among wicketkeeper-batters ????#PAKvNZ | #TayyariKiwiHai pic.twitter.com/U2QgB5U8FI
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 27, 2022
سابق کپتان سرفراز احمد نے ٹیسٹ کرکٹ میں اب تک 50 میچز میں 2743 رنز بنا لیے ہیں جس میں 3 سنچریاں اور 19 نصف سنچریاں بھی شامل ہیں۔
اس سے قبل یہ اعزاز کامران اکمل کے پاس تھا، انہوں نے 53 ٹیسٹ میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 2648 رنز بنائے تھے۔
اس فہرست میں معین خان، امتیاز احمد اور راشد لطیف بھی شامل ہیں۔