بھارت میں روسی بزنس ٹائیکون کی پراسرار موت

Dec 28, 2022 | 12:32:PM
بھارت: روسی بزنس ٹائیکون کی پراسرار موت
کیپشن: پاول انتوف (فائل فوٹو)
سورس: ٹائمز آف مالٹا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) روسی  قانون دان اور سوسیج انڈسٹری ٹائیکون بھارت میں ہوٹل کی چھت سے گرکر ہلاک ہوگئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس کا بتانا ہےکہ قانون دان اور بزنس ٹائیکون پاول انتوف ہوٹل کی تیسری منزل سے گر ہلاک ہوئے اور وہ ہوٹل کے باہر مردہ حالت میں پائے گئے جبکہ دو روز قبل ان کے ساتھ آنے والے روسی دوست بھی ہوٹل میں پرسرار طور پر مردہ پائے گئے تھے جن کے قبضے سے شراب کی بوتلیں بھی برآمد ہوئیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے اس واقعے کے بعد روسی باشندوں کی موت کی وجوہات معلوم کرنے کیلئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: بھارتی وزیراعظم مودی کے بھائی کار حادثے میں زخمی، ہسپتال منتقل

پولیس کے مطابق دوست کی موت کے بعد پاول ذہنی دباؤ شکار تھے جسکی وجہ سے ان موت واقع ہوئی جبکہ بھارتی میڈیا کی جانب سے پاول کی موت کو خودکشی قرار دیا جارہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دہلی میں قائم روسی سفارتخانے کی جانب سے دونوں شہریوں کی موت کی تصدیق کی گئی ہے جبکہ کولکتہ میں روسی قونصل جنرل نے کہا ہے کہ وہ انتظامیہ سے رابطے میں ہیں اور پولیس کو دستیاب معلومات کے مطابق کوئی مجرمانہ پہلو نظر نہیں آرہا ہے۔